190ملین پاؤنڈ سکینڈل: نیب کا چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
12-01-2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب ) نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام دیئے گئے ہیں جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، شہزاد اکبر اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔