بابراعظم دنیائے کرکٹ کے'سلمان خان'قرار

12-01-2023

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو دنیائے کرکٹ کا "سلمان خان" قرار دے دیا۔

حال ہی میں  قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوا۔ قومی اسکواڈ براستہ دبئی، سڈنی پہنچا جہاں سے اب کینبرا پہنچ گیا ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ کی آسٹریلیا روانگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑیوں کو ایک کے بعد ایک اپنے سامان کے ساتھ آتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، کپتان شان مسعود اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قومی ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم اسکواڈ کے ہمراہ اکیلے ہی روانہ ہوئے جس پر مداحوں کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی یاد آگئی۔   —  (@Abdullahs_56) November 30, 2023 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بابراعظم کو دنیائے کرکٹ کا سلمان خان قرار دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ جس طرح سلمان خان تقاریب میں تن تنہا انٹری دیتے ہیں ٹھیک اسی طرح بابر اعظم بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔   — Hassan (@HassanAbbasian) November 30, 2023