خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

12-01-2023

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشنز ہوئیں، ایف آئی اے نےبینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں، تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سے باقاعدہ طور پر پوچھ گچھ کی جائیگی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی جائےگی، بینک اکاؤنٹ سے ہونے والی بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے جائیں گے، خدیجہ شاہ سے ذرائع آمدن کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی۔