شاداب خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کروڑوں کی آفرز ٹھکرا دیں

12-01-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ملک کی خاطر کروڑوں روپے کی آفرز ٹھکرا دیں ۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) اور ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کی جانب سے ملنے والی آفرز کو ٹھکرا دیا۔ شاداب خان کو بگ بیش لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے پیشکش ملی تھی جبکہ ٹی ٹین لیگ میں بطور آئیکون پلیئر کھیلنے کی آفر بھی ہوئی تھی تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی خاطر کروڑوں روپے کی آفرز کو منع کر دیا۔ شاداب خان نے دونوں آفرز پر جواب دیا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ جاری ہے ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے باعث بگ بیش اور ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکتا۔ خیال رہے کہ احمد شہزاد بھی ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز کو منع کرچکے ہیں۔