امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا

12-01-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق نے سابق کپتان بابراعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دے دیا۔

امام الحق 25 نومبر کو لاہور میں انمول محمود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ انکی شادی کی تقریبات میں قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی جن میں دو سابق کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد بھی شامل تھے۔ بابراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں امام الحق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ “زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر کے لیے میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دُنیا کی تمام خوشیاں ملیں”۔ اُنہوں نے امام الحق کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ “براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا”۔ بابراعظم کی اس نصیحت پر امام الحق نے بھی جواب دے دیا۔ انہوں ایکس پر بابراعظم کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی تو ہوگئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں‘۔