ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 3 ہزار 7 روپے کا ہوگیا
11-30-2023
(لاہور نیوز) سردی کی شدت بڑھتے ہی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 11اعشاریہ 8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر ہو گئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔