صاف پانی کی فراہمی خواب، واسا کا سرفیس ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ تنازعات کا شکار

11-30-2023

(لاہور نیوز) لاہوریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی خواب بن گیا، واسا کا سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ اراضی کے تنازعات میں گھِر گیا۔

واسا لاہور نے  بی آر بی کے مقام پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا، پی سی ون کی منظوری  کے باوجود  واسا کو 4 سال سے اراضی کے تنازعات کا سامنا ہے۔ واسا نے عدالتی کیسز ختم کرنے کے لیے راوی سائفن کی جگہ کو مارکیٹ ریٹ  پرخریدنے کا فیصلہ کیا، فرموں سے درخواستیں طلب کرنے کے باوجود  واسا انتظامیہ تاحال  اراضی کا حصول  ممکن نہیں  بنا سکی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی کے تنازعات  حل کر رہے ہیں۔