لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے جمعے کے روز کھلے رہیں گے

11-30-2023

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھرمیں جمعہ کے روز سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ صوبہ بھر میں سکولزاور کالجز میں چھٹی نہیں ہوگی،  صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی چھٹی کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ  گزشتہ جمعہ کے روز پنجاب حکومت کے احکامات پر سموگ کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا تھا۔