وزیراعلیٰ محسن نقوی ڈی جی خان روانہ، کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے

11-30-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ڈیرہ غازی خان روانہ ہو گئے، محسن نقوی ڈی جی خان کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ افسران سے بریفنگ لیں گے، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان میں ابتدائی طور پر او پی ڈی کی سروسز شروع کی گئی ہیں۔  74 کنال رقبہ پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر 2023 کی تاریخ دی گئی تھی، تعمیراتی منصوبہ پر پانچ ارب 40 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی ڈیرہ غازی خان کے بعد رحیم یا رخان جائیں گے، محسن نقوی رحیم یار خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے کرتے شہید پولیس کانسٹیبل کی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے۔  وزیراعلیٰ پنجاب شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا بھی دورہ کریں گے، محسن نقوی شیخ زید ہسپتال کے او پی ڈی بلاک اور مین بلاک کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیں گے، وزیراعلیٰ کارڈیک سنٹر اور سی ٹی انجیومشین کا افتتاح کریں گے،محسن نقوی نرسنگ ہاسٹل کی تعمیر و بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔