بگ بیش لیگ: عماد وسیم کا میلبرن سٹارز سے معاہدہ ہو گیا

11-30-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کی فرنچائز میلبرن سٹارز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

عماد وسیم بگ بیش لیگ میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا بی بی ایل کی فرنچائز میلبرن سٹارز سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن سٹارز کو دستیاب ہوں گے۔ جی ایم میلبرن سٹار بلیئر کراؤچ کا کہنا تھا کہ میلبرن کے پاکستانی فینز کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں، پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف کو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا وسیع تجربہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ سابق آل راؤنڈر نے 24 نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔