ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

11-30-2023

(لاہور نیوز) پی سی بی نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ڈی سے بی کیٹگری میں کردیا ہے، بی سے نیچے کیٹگری والا کھلاڑی کپتان بنتا ہے تو اسے اپ گریڈ کردیا جاتا ہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ 34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، شان مسعود کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 تک کپتان بنایا گیا ہے۔