ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے شوگرملز میں ایف بی آر کی ٹیمیں تعینات
11-30-2023
(ویب ڈیسک) شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملز پر تعینات کردیں۔
ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں شوگر ملز کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، سٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس سٹیمپ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط کرلیا جائے گا، ڈیفالٹر کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چینی چوری میں ملوث ملز مالکان کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔