ریکارڈ تیزی کے بعد سٹاک مارکیٹ کا مندی پر اختتام، ڈالر کی بھی تنزلی

11-29-2023

(لاہور نیوز) ریکارڈ تیزی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 228 پوائنٹس کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا اور ایک وقت پر 746 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 228 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر عوام کو 287 روپے میں دستیاب ہے۔