پنجاب بھر کے پولٹری سیکٹرز کے لئے پولٹری ایکٹ لازمی ہو گا، ابراہیم حسن مراد

11-29-2023

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت پولٹری ڈویلپمنٹ پر اجلاس ہوا۔

ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے پولٹری سیکٹرز کے لئے پولٹری ایکٹ لازمی ہو گا۔ اس مقصد کے لئے پی پی اے کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جائے۔ انہوں نے کہا پولٹری ایکٹ کے حوالے سے میڈیا پر اشتہار دیا جائے، پی آر آئی گوشت اور انڈوں کے لئے مرغی کی مقامی نسلوں پر کام کرے گی، پی آر آئی فیلڈ میں تیار کی جانے والی نئی نسلوں کی صلاحیت کو تلاش کرنے کے لئے بھی کام کرے گی۔ پولٹری سیکٹرز کے لئے قابل اعتماد ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔