جوہر ٹاؤن کی سینکڑوں فائلوں کے بوگس ہونے کا انکشاف

11-29-2023

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کی سینکڑوں فائلوں کے بوگس ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ ایل ڈی اے حکام نے اپنے ہی ریکارڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

جوہر ٹاؤن کے 20 ہزار 500 پلاٹوں کی ریکارڈ سفٹنگ مکمل ہو گئی۔ ریکارڈ سفٹنگ کے دوران جوہر ٹاؤن کی سینکڑوں فائلز بوگس پائی گئیں۔ فائلوں کی ایگزمش میں اربوں کا ہیر پھیر کیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام نے 1600 فائلوں کے ریکارڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ریکارڈ سفٹنگ میں 1600 پلاٹوں کی مزید ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ مالکان نے بوگس این او سی تیار کروائے۔ بوگس فائلوں کی ٹرانسفر کرکے پلاٹوں کا قبضہ کیا گیا۔