نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، مریم نواز

11-29-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ملک اور عوام کی ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے یوتھ اور وومن ونگ کا اجلاس چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے۔ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔ خواتین کو امپاور کرکے پاکستان کو امپاور کریں گے۔ نوجوان اور خواتین کو ہنر مند بنائیں گے۔