نواز شریف کی سزا کے خلاف عدالت نے فیصلہ میرٹ پر دیا: اعظم نذیر تارڑ

11-29-2023

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف عدالت نے فیصلہ میرٹ پر دیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم تو نیب قانون میں بنیادی اصلاحات لیکر آئے تھے، آئین سے مطابقت رکھنے والا قانون ہم نے بنایا تھا، آج شور مچانے والوں نے اس وقت کہا تھا کہ نیب کالا قانون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کو دیوار سے لگاتے رہے۔ سابق وزیر قانون نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق سمیت سب کو عدالتوں نے میرٹ پر ریلیف دیا، آج نگران حکومت ہے، نیب میں بھی بہتری آئی ہے، نیب کا قانون مشرف نے سیاسی مخالفین کو دیوار میں چننے کے لئے بنایا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ العزیزیہ کا کیس، شواہد اور دفاع کے لحاظ سے اس کیس سے بھی بہتر ہے۔