ایل ڈی اے نے اہم سڑکوں کو سگنل فری بنانا شروع کر دیا

11-29-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں بڑھتے ٹریفک مسائل سے شہری پریشان ہیں۔ ایل ڈی اے نے اہم سڑکوں کو سگنل فری بنانا شروع کر دیا۔

پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں تبدیلیاں شروع کر دیں۔ شہر میں ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور کی اہم شاہراہ کو سگنل فری کر دیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے اہم سڑکوں کو پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ذریعے سگنل فری بنانا شروع کر دیا۔ بیشتر ٹریفک سگنلز ختم کرکے 200 میٹر بعد یوٹرن بنائے گئے۔ ٹیپا شہر میں 6 ٹریفک جنکشنز کو سگنل فری کر رہا ہے۔ وائے جنکشن اور قادر توباش چوک کو جزوی بند کر دیا گیا۔ برکت مارکیٹ ٹریفک سگنل کو ختم کرکے 200 میٹر بعد یوٹرن دے دیا گیا۔ ٹریفک کی روانی کے لئے شملہ پہاڑی ، کھوکھر چوک ،عبدالحق روڈ اور نشتر چوک کو بھی بیریئر لگا کر بند کیا جائے گا۔