تعلیمی ایکسچینج پروگرام سے پاکستان اور جرمنی کے عوامی روابط مضبوط ہوں گے، گورنر پنجاب

11-29-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ضروری ہے۔

گورنر پنجاب سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی۔ گورنر بلیغ الرحمان کا کہنا تھا تعلیمی ایکسچینج پروگرام سے دونوں ممالک کے عوامی روابط مضبوط ہوں گے، جرمن حکومت پاکستانی طلبا اور بزنس مین کے لئے ویزا پالیسی میں سہولت پیدا کرے، عالمی برادری غزہ میں جاری مظالم کو رکوانے میں کردار ادا  کرے۔ اس موقع پر سفیر الفریڈ گراناس نے کہا جرمن حکومت انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینیوں کی مختلف مد میں امداد کر رہی ہے۔