عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد، عمر سرفرازو دیگر کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

11-29-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں یاسمین راشد عمر سرفراز چیمہ ودیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت کی، یاسمین راشد سمیت 4 ملزمان کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی گئی جبکہ اعجاز چودھری و دیگر 47 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔