لڑکیوں کو بے وقوف نہیں ہونا چاہیے: ثنا عسکری
11-29-2023
(ویب ڈیسک) ہر انسان کی زندگی میں کئی طرح کے مواقع آتے ہیں، ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب مختلف نوعیت کے طعنے سننے کو ملتے ہیں، جن سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔
ٹی وی اداکارہ ثنا عسکری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں شیئر کیں۔ ثنا عسکری نے بتایا کہ میں بچپن سے بہت ضدی تھی اور مجھے یہ پرابلم تھی کہ بات بات پرغصہ بھی بہت آتا تھا اور یہ بات لوگوں نے بول بول کر میرے ذہن کو اور بھی پختہ کردیا کہ تمہیں اتنا غصہ آتا کہاں سے ہے؟۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے برعکس سب میری بہن کی تعریف کیا کرتے تھے کہ وہ تو باکل سیدھی سادی اور معصوم سی ہے جبکہ ثنا بہت تیز ہے اور میں ان سب باتوں کا موازنہ کیا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اتنا بے وقوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ اتنا حوصلہ ہو کہ اپنے مسئلے خود حل کرسکیں اور یہی بات میں اپنی بہن کو بھی سمجھاتی ہوں۔