ہاتھ سے کھانا کھانے کے فوائد

11-29-2023

(ویب ڈیسک) کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں کے استعمال سے زیادہ صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے لیکن وہ فوائد کیا ہیں، اس سے بہت سے لوگ ناواقف ہونگے۔

آج ہم آپ کو ہاتھ سے کھانے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ مؤثر ہاضمہ ہمارے جسم میں اور جِلد پر فائدہ مند  بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ہمیں ماحول میں پائے جانے والے  نقصان دہ بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔ جب آپ اپنی انگلیوں کی مدد سے کھانا اپنے منہ میں رکھتے ہیں تو آپ لاشعوری طور پر ان فائدہ مند بیکٹیریا کو جسم میں داخل کررہے ہوتے ہیں جو مناسب ہاضمے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات میں کمی عمومی طور پر چمچ اور کانٹے کا استعمال کرتے ہوئے کھانا جلدی کھایا جاتا ہے جبکہ جلدی جلدی کھانا خون میں شوگر کے عدم توازن کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے چمچ کا استعمال کرنے کے بجائے اپنے ہاتھوں سے کھائیں تاکہ جان بوجھ کر کھانے کے دوران تھوڑی سست روی اپنائی جائے جس سے نتیجے کے طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے سے حتیٰ الامکان بچا جائے ۔ آہستہ کھانا جب آپ ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں تو بہ نسبت کسی چمچ یا کانٹے کے استعمال کے، آپ آہستہ رفتار سے کھاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس دوران  آپ اپنی خوراک کو اپنے تمام حواس کے ساتھ محسوس کررہے ہوتے ہیں جو آپ  کے کھانے کے عمل  کو زیادہ موثر بناتا ہے۔ خون کی بہتر گردش ہاتھوں سے کھانا فائدہ مند ہے کیونکہ یہ ہاتھوں کے پٹھوں کی ایک ورزش  بھی ہے جو خون کی گردش میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہاتھوں کی حرکت خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جس کا جسم کی مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ آپ کو فٹ رہنے میں مدد کرتا ہے مذکورہ فوائد کے علاوہ، ایپی ٹائٹ جریدے میں شائع ہونے والے دو مطالعات  کے مطابق محققین نے پایا کہ جب چمچ وغیرہ کے بجائے کھانے کیلئے ہاتھوں کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ پیٹ بھرنے اور سیر ہونے کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ حفظان صحت اپنے ہاتھوں سے کھانا کھانا صفائی کے پہلو سے بھی  کہیں زیادہ صحت بخش ہے کیونکہ آپ دن میں کئی بار ہاتھ دھوتے ہیں جبکہ چمچ یا کانٹوں وغیرہ کی بات کی جائے تو وہ دن میں ایک یا دو بار ہی دھُلتے ہیں ۔ زیادہ کھانے سے پرہیز اپنے ہاتھوں سے کھانا آپ کو زیادہ سست روی  سے کھانے کی ترغیب دیتا ہے جس سے آپ کم  کھانے میں بھی خود کو مطمئن محسوس کر سکتے ہیں اور زیادہ کھانے اور وزن میں اضافے سے بچ سکتے ہیں۔