رواں سال فضائی آلودگی کے ذمہ دار482عناصر گرفتار،590مقدمات درج: پولیس
11-29-2023
(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس نے رواں سال فضائی آلودگی کے ذمہ دار 482عناصر کو گرفتار کرکے 590مقدمات درج کئے ہیں۔
لاہور پولیس سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف متحرک ہو گئی، پولیس نے فضائی آلودگی کے ذمہ داران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے رواں برس فضائی آلودگی پھیلانے والے 482 عناصر کو گرفتار کیا ہے جبکہ 590 مقدمات درج کیے گئے ہیں، لاہور پولیس فضائی آلودگی کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: تمام اقدامات بے سود، فضائی آلودگی بے قابو،شہر میں اوسط شرح 414 ریکارڈ ادھر سموگ کی روک تھام کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے اقدامات بھی جاری ہیں، شہر کی 100 کلومیٹر سے لمبی سڑکوں کی روزانہ صفائی اور دھلائی کی جارہی ہے جبکہ 300 کلومیٹر سے لمبے روڈز پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ سگیاں روڈ، تاج کمپنی روڈ، شاہدرہ چوک، ٹرک اڈا، لاری اڈا میں صفائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، سموگ کے پیش نظر تمام روڈز کو ڈسٹ فری بنایا جا رہا ہے۔