نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل مقرر

11-29-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نیئر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

اس سے پہلے فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد نیئر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔   — PPP (@MediaCellPPP) November 28, 2023 سابق صدر آصف علی زرداری نے نیئر حسین بخاری کی بطور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز تقرری کی منظوری دے دی، نیئر حسین بخاری کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نئے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔