عماد وسیم نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں
11-29-2023
(لاہور نیوز) سابق قومی کرکٹر عماد وسیم نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کر لیں۔
ذرائع کے مطابق سابق قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا ہے ، آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن نائن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔