بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریب کا سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں آغاز

11-28-2023

(ویب ڈیسک) بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں آغاز ہو گیا۔

پاکستان سمیت انڈیا اور یوکے سے سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، آنے والے سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ ضلعی پولیس نے سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے ہیں، ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ کمانڈوز کے 19 سیکشن بھی تعینات کئے گئے ہیں۔