صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

11-28-2023

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی۔ 9 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس افتخار علی سہو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں  6 ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کر لئے گئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 75 کروڑ 68 لاکھ منظور کئے گئے۔ سیالکوٹ میں کرکٹ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر پر ایک ارب 32 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فیصل آباد میں کرکٹ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے 1 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔