ٹک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا شدید زخمی

11-28-2023

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر کی ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم واصف کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

اکبری گیٹ کے علاقے میں ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے چودہ سال کا لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا ملزم ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے گاڑی میں سوار لاہور کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ اس دوران لڑکے کی گردن پرگولی لگی اوروہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے، پولیس نے ملزم واصف کو گرفتارکرکےاس سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔