سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش ماہرین کی رائے سے مشروط ہو گی، کمشنر لاہور

11-28-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش ماہرین کی رائے سے مشروط ہو گی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اجلاس میں کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے مصنوعی بارش ماہرین کی رائے سے مشروط ہو گی۔ بغیر پارکنگ کمرشل بلڈنگز اور پارکنگ سائٹس میں تجاوزات کے خلاف ٹیپا اور ایم سی ایل بھرپور کارروائی کریں گے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ بغیر پارکنگ کمرشل بلڈنگز کے مالکان کو پہلا نوٹس موصول کرایا جائے، دوسرے نوٹس پر مالکان کو جرمانے ہونگے، تیسرے نوٹس پر عمارت سیل ہو گی، پلازے کی تعمیر کے دوران سڑک خرابی کی ذمہ داری پلازے پر عائد ہو گی، نوٹسز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف اور ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت دیگر افسر بھی شریک تھے۔