ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری کا معاملہ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند

11-28-2023

(لاہور نیوز) ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری کے معاملے پر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بدستور بند ہیں۔

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ٹرانسفر اور گجرات میں ڈاکٹر ذیشان کے قتل کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز مطالبات پورا نہ ہونے پر دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریض خوار ہو گئے۔ سروسز، میو ہسپتال، جناح ، گنگا رام ، جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے چیک اپ نہ ہو سکے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی بے جا معطلی اور گجرات میں ڈاکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔