نامعلوم افراد کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ، دوطالبات زخمی

11-28-2023

(ویب ڈیسک) نامعلوم ملزمان نے ملتان روڈ پر نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی، دو طالبات زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق موہلنوال سندر کے قریب ملتان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پرفائرنگ کردی ہے،گولیاں لگنے سے دو طالبات زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نجی کالج کے بچے ٹرپ پرجا رہے تھے، زخمی طالبات کو لاہورجنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا، طالبات کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی طالبہ عائشہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہے، واقعہ رات گئے پیش آیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔