حج، عمرہ کے نام پرلوگوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

11-28-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے حج اور عمرہ کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم طیب شاہ عرف ناصر حسین  انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث تھا جس سے درجنوں پاسپورٹ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حج فراڈ کے ملزم  ناصر حسین کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے حج اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے تھے، متاثرہ افراد کی شکایات پر ملزم کے خلاف انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرین کے مطابق ملزم نے قصور میں کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی کے نام پر دفتر کھول رکھا تھا، جہاں سے ویزے فراہم کرنے کا  ڈھونگ رچایا جاتا تھا۔