بی بی ایل کی ٹیمیں پاکستانی کرکٹرز کو این او سی ملنے کی منتظر
11-28-2023
(ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیمیں پاکستان کے کرکٹرز کو این او سی ملنے کا انتظار کرنے لگیں۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کے بی بی ایل میں میلبرن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کیساتھ معاہدے ہیں، حارث رؤف کے ساتھ بی بی ایل کی ایک تقریب بھی شیڈولڈ ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ این او سی جاری نہ ہوا تو بی بی ایل کی تقریب خدشات کا شکار ہو گی جبکہ بی بی ایل انتظامیہ حارث رؤف کی تقریب میں شرکت کی خواہشمند ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا اور نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران کرکٹرز کو این او سی جاری نہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔