سمارٹ لاک ڈاؤن بھی کام نہ آیا، شہر میں سموگ کا راج برقرار

11-28-2023

(لاہور نیوز) سمارٹ لاک ڈاؤن بھی کام نہ آیا، صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے نجات نہ مل سکی۔

فضائی آلودگی سےمعمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے، شہر  کا ہرمنظر دھندلا گیا، آج بھی فضائی آلودگی میں لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے، لاہور میں اےکیو آئی 288اور کراچی میں 228 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے اور لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے چین سے مشاورت کا فیصلہ ادھر سموگ سے دمے اورکھا نسی کےمریضوں میں روزبروز اضافہ ہونےلگا ہے، گزشتہ چند دنوں کے دوران سموگ سے متاثرہ ہزاروں افراد نے علاج معالجے کے لیے ہسپتالوں کا رخ کیا، طبی ماہرین نےشہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنےکا مشورہ دیا ہے۔