تاجر برادری کا حکومت سے کسٹمز کے بے جا چھاپوں پر نوٹس کا مطالبہ

11-28-2023

(لاہور نیوز) لاہور کی تاجر برادری نے حکومت سے کسٹمزکے بے جا چھاپوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

رات کے  اندھیرے میں تاجروں کی دکانوں اور گوداموں کے تالے توڑنے کے معاملے پر کسٹمز اور کمرشل بینکوں کے ستائے تاجروں کا لاہور چیمبر میں بڑا اکٹھ ہوا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کی"سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ" کا اہم اجلاس کنوینئر حافظ علاؤالدین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران محکمہ کسٹمز کے چھاپوں اور  ایل سیز نہ کھولنے پر تاجروں  نے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ  اور دیگر نے کہا کہ کسٹمز  حکام  سمگلنگ کا مال بازاروں  تک پہنچنے سے پہلے چھاپے ماریں۔ تاجر برادری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروبار سموگ کی نذر ہو رہےہیں،مزید پریشان نہ کیا جائے۔