پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے چین سے مشاورت کا فیصلہ

11-28-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دوست ملک چین سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

اہل لاہور کی سموگ سے جان نہ چھوٹ سکی، سموگ کی روک تھام کے لئے   حکومتی  اقدامات  بھی بے اثر ثابت ہورہے ہیں۔ نگران پنجاب حکومت اب سموگ پر قابو پانے کےلئے چین سے مشاورت  کرے گی، چین میں ہفتے میں 2 روز کے لیے نصف گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوتی ہے، دوسرا یہ کہ چین میں کول پاور پلانٹس بند کرنے سے سموگ پر 40 فیصدتک  قابو پا لیا گیا۔ چین میں مصنوعی بارش  برسانے کے ساتھ ساتھ سپیشل گیلے ماسک استعمال کئے جاتے ہیں، پنجاب کے نگران وزراء  نے مشاورت کےلئے چینی ماہرین   کے ساتھ رابطہ  کرلیا۔