شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد
11-27-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف 1 مرتبہ بیرون ملک جانے کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی، سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ، شہزاد خلیل ممبر انوائرمنٹ اور ڈاکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجینئرنگ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔