قوالی نائٹ کے فنکشن میں زیب تن امام الحق اور ان کی اہلیہ کے لباس کی قیمت کتنی تھی؟جانئے
11-27-2023
(ویب ڈیسک)قوالی نائٹ کے فنکشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور ان کی اہلیہ کےزیب تن لباس کی قیمت سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق کرکٹرامام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر منگل کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس میں ان کی اہلیہ انمول نےمعروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا جوڑا زیب تن کیا۔اس جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ سرخ ، نارنجی اور سنہرے رنگ کا تھا۔ امام الحق اور انمول کے لیے 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس تقریب میں امام الحق استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گنگناتے دکھائی دیے۔ انمول محمود نے قوالی نائٹ کے لیے بھی حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا انتخاب کیا اور سِلور رنگ کی میکسی پہنی جب کہ امام الحق نے اس تقریب کے لیے سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ منتخب کیا۔حسن شہریار یاسین کی ٹیم کے مطابق جوڑے کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔