غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر املاک سربمہر

11-27-2023

(لاہور نیوز) غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ پر کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 31 سے زائد املاک سربمہر کر دی گئیں۔

آپریشن کے دوران ٹھوکر نیاز بیگ، بھوبتیاں،رائیونڈ روڈ پر 6 درجن سے زائد املاک کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ 5 مقامات پرغیرقانونی پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا آپریشن کی نگرانی ایم او پلاننگ مصطفیٰ معظم ، طاہر گجر اور ارم الطاف نے کی۔ آپریشن بند روڈ ، مومن پورہ ، بلال گنج  اور کوٹلی گھاسی رنگ روڈ کے نواح میں کیا گیا۔ مشینری کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث دیگر مقامات پر آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔ آپریشن کے دوران پلاننگ اور ریگولیشن سٹاف غیر حاضر رہا۔ پولیس بھی موقع پر نہ آئی۔ ایم او پلاننگ مصطفی معظم نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔