مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

11-27-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ سبز مصالحہ جات ، موسمی سبزیاں اور پھل پہنچ سے باہر ہیں۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 180 ، لیموں 70 ، کھیرا 120 روپے فی کلو ہے۔ ٹماٹر 160 ، لہسن چائنہ 800 ، ادرک 780 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ سبز مرچ 110 ، شلجم 100 ، بھنڈی اور گھیا کدو 130 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھلوں میں انار بدانہ 950 اور انار قندھاری 350 روپے فی کلو ہیں۔ انگور 500 روپے فی  کلو جبکہ کیلے 160 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے کی معمولی کمی، 494 روپے فی کلو ہو گیا۔ خریدار کہتے ہیں مہنگائی نے اخراجات دوگنا بڑھا دئیے ہیں۔ سبزی خریدنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔