یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے

11-27-2023

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے۔ صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو سبسڈی مل رہی۔

سستے سٹورز بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کی درجہ بندی پالیسی جاری کر دی گئی۔ عام صارف کے لئے ریٹس اوپن مارکیٹ کے برابر ہیں۔ آٹے کی فراہمی بدستور محدود ہے جبکہ دیگر اشیاء کی خریداری کی شرط بھی لازم ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو چینی 109 اور گھی 365 روپے فی کلو مل رہا جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔ عام صارف کو چینی 155 اور گھی 435 روپے فی کلو دیا جا رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے میں ملتا ہے۔ عوام کہتے ہیں اب یوٹیلیٹی سٹورز صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کیلئے رہ گئے ہیں۔ سبسڈی نہ ملنے سے عام صارف یوٹیلیٹی سٹورز سے دور ہونے لگا ہے کیونکہ عام صارف کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔