عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

11-27-2023

(ویب ڈیسک )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2030ڈالر کی سطح پر آگئی بعدازاں ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی ہے۔