آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے پھر بھارتی دارالحکومت دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
11-27-2023
(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے پھر بھارتی دارالحکومت دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 349 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی دنیا بھر میں دوسرے نمبر ہے۔
تمام تر اقدامات کے باوجود لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی جس کے باعث شہر کی فضائیں بدستور بدترین آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو بھارتی دارالحکومت دہلی مختصر وقت کے لئے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رہا لیکن آج لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لاہور میں سب سے زیادہ 533 اے کیو آئی گلبرگ ٹو کے علاقے میں ریکارڈ کیا گیا۔ شملہ پہاڑی چوک میں ایئر کوالٹی انڈیکس 490 اور مال روڈ پر 467 رہا جبکہ پولو گراؤنڈ کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 456 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 29 نومبر کو ہلکی بارش برسنے کا امکان ظاہر کر دیا۔