شہباز شریف کی بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت
11-27-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
شہباز شریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لا کر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔