سیف سٹیز کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد منچلے گرفتار

11-27-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی کا کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ  سیف سٹی نے کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والے متعدد نوجوان گرفتار کروا دئیے،ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے دوران سرویلنس کیمروں کے ذریعے مختلف مقامات پر ون ویلرز کو دیکھا۔ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے کم عمر ڈرائیورز ، ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی،پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکلز قبضے میں لے لیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس ون ویلرز ،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پانچ ہزار 85 مقدمات درج کروا کے متعدد  گاڑیاں تھانوں میں بند  کروا چکی ہے۔ سیف سٹی حکام نے کہا ہے کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری ون ویلنگ کی شکایت فوراً 15 پر کریں۔