بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

11-27-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بشری بی بی کے وکیل کی عدم موجوگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی۔  چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سےا ستدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔