نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

11-27-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس شاہد بلال حسن ایڈووکیٹ محمد مقسط کی درخواست پر آج سماعت کریں گے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیرمؤثر ہو چکی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 15 نومبرکو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے، نگران وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔