سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، ہائیکورٹ پیش ہونگے
11-27-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی والد کے ہمراہ ہیں، نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے، اس کے بعد سابق وزیراعظم مری روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی قائد نوازشریف بیٹی کے ہمراہ مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے، مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، سابق وزیراعظم کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ترتیب دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔