سموگ کی روک تھام کیلئے 3روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

11-27-2023

(لاہور نیوز) سموگ کی روک تھام کیلئے تین روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔

 سکول ،کالجز اور جامعات میں حاضری معمول کے مطابق ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں، دکانوں او ر ریسٹورنٹس کےاوقات کاربھی بدل گئے تاہم شہریوں پر ماسک کی پابندی برقرار ہے۔ دوسری جانب ہسپتالوں میں سموگ سے متاثر ہونےوالے شہریوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 6  روز  میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ   7  ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ ادھر شہریوں کو آج بھی فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے  313 اے کیو آئی کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔