بلے پر فلسطینی جھنڈا کیوں لگایا؟قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان کو جرمانہ
11-26-2023
(ویب ڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران اعظم خان کو بلے پر فلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی، اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی اسٹیکر ہے۔ خیال رہےکہ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگاسکتے، کھلاڑی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی نہیں آویزاں کرسکتے۔میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔